79-سُورة النَّازِعَات-An-Naazi'aat-هاني الرفاعي - Hani Al-Rifai;

  • 9 years ago
سُورة النَّازِعَات

سورت : مکي ترتيب تلاوت : 79 ترتيب نزولي : 81 رکوع : 2 آيات : 46 پارہ نمبر : 30
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ہمیشہ رحم فرمانے والا ہے


1. ان (فرشتوں) کی قَسم جو (کافروں کی جان ان کے جسموں کے ایک ایک انگ میں سے) نہایت سختی سے کھینچ لاتے ہیں۔
(یا:- توانائی کی ان لہروں کی قَسم جو مادہ کے اندر گھس کر کیمیائی جوڑوں کو سختی سے توڑ پھوڑ دیتی ہیں)o
1. By the (angels) who violently snatch out (the souls of the disbelievers from each tendon and ligament of their body), Or By the waves of energy that pierce into matter and break up the chemical bonds fiercely,

2. اور ان (فرشتوں) کی قَسم جو (مومنوں کی جان کے) بند نہایت نرمی سے کھول دیتے ہیں۔
(یا:- توانائی کی ان لہروں کی قَسم جو مادہ کے اندر سے کیمیائی جوڑوں کو نہایت نرمی اور آرام سے توڑ دیتی ہیں)o
2. And by the (angels) who unweave sinews (of the believers’ organisms) gently and peacefully, Or By the waves of energy that disintegrate gently and peacefully the chemical bonds within matter,

3. اور ان (فرشتوں) کی قَسم جو (زمین و آسمان کے درمیان) تیزی سے تیرتے پھرتے ہیں۔
(یا:- توانائی کی ان لہروں کی قَسم جو آسمانی خلا و فضا میں بلا روک ٹوک چلتی پھرتی ہیں)o
3. And by the (angels) who swiftly glide (between the heavens and the earth), Or By the waves of energy that move around freely in space and atmosphere,

4. پھر ان (فرشتوں) کی قَسم جو لپک کر (دوسروں سے) آگے بڑھ جاتے ہیں۔
(یا:- پھر توانائی کی ان لہروں کی قَسم جو رفتار، طاقت اور جاذبیت کے لحاظ سے دوسری لہروں پر سبقت لے جاتی ہیں)o
4. Then by the (angels) who with burst of speed sprint past others, Or By the waves of energy that surpass other waves in speed, force and assimilation,

5. پھر ان (فرشتوں) کی قَسم جو مختلف اُمور کی تدبیر کرتے ہیں۔
(یا:- پھر توانائی کی ان لہروں کی قَسم جو باہمی تعامل سے کائناتی نظام کی بقا کے لئے توازن و تدبیر قائم رکھتی ہیں)o
5. Then by the (angels) who manage different affairs well, Or By the waves of energy that, through mutual dynamism and coordination, maintain equilibrium and keep the balance of the management going for the survival of the system of the universe,

6. (جب انہیں اس نظامِ کائنات کے درہم برہم کردینے کا حکم ہوگا تو) اس دن (کائنات کی) ہر متحرک چیز شدید حرکت میں آجائے گیo
6. (When they will be commanded to devastate the system of the universe) that Day, everything in motion (in the universe) will tremor into violent convulsion,

7. پیچھے آنے والا ایک اور زلزلہ اس کے پیچھے آئے گاo
7. Chased by a succeeding convulsion.

8. اس دن (لوگوں کے) دل خوف و اضطراب سے دھڑکتے ہوں گےo
8. That Day, hearts (of the people) will pound with agony and terror.

9. ان کی آنکھیں (خوف و ہیبت سے) جھکی ہوں گیo
9. Their eyes will be downcast (with dread and horror).

10. (کفّار) کہتے ہیں: کیا ہم پہلی زندگی کی طرف پلٹائے جائیں گےo
10. The disbelievers say: ‘Shall we be reverted to the former life?

11. کیا جب ہم بوسیدہ (کھوکھلی) ہڈیاں ہو جائیں گے (تب بھی زندہ کیے جائیں گے)o
11. (Shall we be given life even) when we shall have become rotten (hollow) bones?’

12. وہ کہتے ہیں: یہ (لوٹنا) تو اس وقت بڑے خسارے کا لوٹنا ہوگاo

Category

📚
Learning

Recommended