Skip to playerSkip to main contentSkip to footer
  • today
Sniper series episode 80 a story full of thrill and suspense operation in waziristan most deadly operation in waziristan
#sniper
#thrill
#danger
#Waziristan
#Pakistan
#Army

Category

😹
Fun
Transcript
00:00میں ایک پاکستانی سنائپر
00:30جو کبھی بھولی نہیں تھی
00:31نہ جانے وہ کہاں تھی
00:32کبھی کبھی میرے دماغ میں بہت زیادہ ہالناک قسم کے خیالات جنم لیتے
00:36اس وقت بھی میرے دماغ میں اس کی گلا کرتی ہوئی آواز گنج رہی تھی
00:39راجو کہاں غائب ہو گئے ہو
00:41میں سختی سے منتظر ہوں
00:42جلدی لوٹ آؤں
00:43میں اس کے پاس نیک سٹوٹ والا معاملہ نبٹا کر ہی جا سکتا تھا
00:47پلوشہ کی حسین جادوں کو زبردستی دور چھٹک کر
00:50میں موجودہ صورتحال سے نمٹنے کا طریقہ سوچنے لگا
00:53صبح تک میں ایک قابل عمل منصوبہ سوچ چکا تھا
00:55پانی کا چشمہ غار سے ذرا ہی نیچے تھا
00:58تھنڈے پانی سے وضو کر کے
00:59میں نے ہموار جگہ پر چادر بچھا کر نماز پڑھی
01:01میرے سلام پھیرنے تک
01:03عبدالحق بھی وضو کر کے پہنچ گیا تھا
01:05میں غار کی طرف بڑھ گیا
01:06سورج طلوع ہونے میں تھوڑی دیر تھی
01:08لیکن اردگرد کے مناظر صاف ہو گئے تھے
01:10میں جھولے سے لیزر رینج فائنڈر نکال کر
01:13بلندی پر پہنچ گیا
01:13اور جو منصوبہ بنایا تھا
01:15اس کے مطابق پہاڑیوں کو فاصلہ نہ اپنے لگا
01:17تھوڑی دیر بعد میں کمانڈر عبدالحق کو
01:19تمام منصوبہ سمجھا رہا تھا
01:21آپ نے اس سرخ پہاڑی پر پہنچنا ہے
01:23اس پہاڑی کی مٹی کا رنگ سرخی مائل تھا
01:25اس لیے وہ دور سے سرخ ہی نظر آتی تھی
01:27اور تمام اسے سرخ پہاڑی ہی کہتے تھے
01:29سرخ پہاڑی سے دشمن کا ٹھگانا
01:31تو دو کلومیٹر سے زیادہ دور ہے
01:32لیکن جہاں سے وہ پینے کا پانی بھرتے ہیں
01:35وہ جگہ پانچ سو میٹر سرخ پہاڑی کی طرف واقع ہے
01:38اس لیے سرخ پہاڑی سے آپ
01:39ان کے پانی بھرنے والوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں
01:41اگر چشمے کا فاصلہ سرخ پہاڑی سے
01:44دو کلومیٹر سے زیادہ بھی ہوا
01:45تب بھی آپ ہل ڈاؤن ہل فارمولے کے تحت
01:48آپ آسانی سے وہاں فائر کر سکیں گے
01:50اب آپ کی سرکوبی کے لیے نک کو لازمان
01:52اس اونٹ کی کوہان نمہ پہاڑی پر جانا پڑے گا
01:55کہ اس سے ایک تو سرخ پہاڑی اس کی رینج میں ہوگی
01:58دوسرا کوہان شکل کی پہاڑی پر جانے کے لیے
02:00اسے رستے میں کوئی خاص خطرہ بھی درپیش نہیں ہو سکتا
02:03سب سے بڑھ کر دونوں پہاڑیوں کی بلندی برابر ہے
02:06جو ان کو مزید مذکورہ پہاڑی کی طرف مائل کرے گی
02:09عبدالحق صاف گوئی سے بولا
02:10میرے دماغ میں کافی سوال اٹھ رہے ہیں
02:12میں اتمنان سے بولا باری باری پوچھنا شروع کر دو
02:15وہ بولا آپ کا کیا خیال ہے
02:16میں سنائپر رائفل سے اتنا کامجاب فائر کر لوں گا
02:19میں نے کہا کامجاب فائر کی ضرورت نہیں ہے
02:21بس وہاں پر اپنی موجودگی کو ظاہر کرنا
02:24پانی بھرنے والوں میں سے کسی ایک کو بھی گولی لگ گئی
02:26یا انہیں اتنا ہی معلوم ہو گیا
02:28کہ ان پر گولیاں چلائی جا رہے ہیں
02:29تو سمجھو کام بن گیا
02:31باقی آپ نے سنائپر رائفل کے مطالق
02:33پچھلے دو دنوں میں جو کچھ سیکھا ہے
02:34سات آٹھ سو میٹر تک حدف کو بھی نشانہ بنایا ہے
02:37اب آپ کو بلندی سے نشیب میں فائر کرنے کا فارمولہ سمجھا دوں گا
02:41یہ اتنا مشکل نہیں ہے
02:42جن دنوں مجھے گولی لگی تھی
02:44تب گردیز کیمپ سے چار آدمی
02:46صغیر احسان اسلم اور مبین
02:48سنائپر رائفل کے مطالق سیکھنے آئے تھے
02:50وہ چاروں بعد میں نک کا شکار بن کر شہید ہو گئے تھے
02:53انہی کے ساتھ کمانڈر عبدالحق بھی
02:55رینج ماسٹر کے مطالق سیکھتا رہا تھا
02:57اس نے اگلا سوال پوچھا
02:58نک اس پہاڑی پر بھی تو آ سکتا ہے
03:00میں نے کہا اس طرح تو میرا کام اور آسان ہو جائے گا
03:03مگر وہ یہاں آئے گا نہیں
03:04کیونکہ یہاں سے سرخ پہاڑی کا فاصلہ زیادہ بنتا ہے
03:07اس طرح نک چشمے والی جگہ سے بھی فائر کر سکتا ہے
03:10اور کوئی بیوقوف سنائپر ہی ہوگا
03:12جو بلندی پر موجود سنائپر کے ساتھ
03:14نشیب میں مورچہ بنا کر لڑائی کرے گا
03:16جبکہ میرے خیال کے مطابق وہ بیوقوف نہیں ہے
03:19اور بالفرض وہ چشمے والی جگہ ہی سے فائر کرتا ہے
03:22تب بھی میرے لیے زیادہ فائدہ ہے
03:23اس نے پھر پوچھا
03:24اس ساری تگو دو کا مطلب
03:26میں نے کہا اسے بل سے نکالنا ہے
03:28یوں ہی لیٹے لیٹے ہم کب تک انتظار کریں گے
03:30اور دشمن کو منصوبہ بنانے کا موقع دینی کے بجائے
03:33اسے اپنی مرضی کے میدان میں لانا زیادہ بہتر ہوگا
03:35وہ بولا یہاں سے کوہان کی شکل والی پہاڑی کا فاصلہ کتنا ہے
03:39میں نے کہا پچیس سو میٹر
03:40اس نے حیرانی ظاہر کی
03:41تو وہاں پر انہیں کیسے نشانہ بناو گے
03:43میں نے کہا وہاں پہنچنے سے پہلے
03:45وہ اس نالے میں میرا نشانہ بنیں گے
03:47جہاں وہ بھاگ کر کہیں پناہ نہیں لے سکتے
03:50میرا مطلب میں انہیں آڑ پکڑنے سے پہلے قتل کر دوں گا
03:53اس نے نکس ٹوئٹ کے گزشتہ روز والے ٹھکانے کا ذکر کیا
03:56اس نالے سے تو وہ پہاڑی زیادہ نزدیک ہیں
03:59میں نے اس بات میں سر ہلایا
04:00ہاں مگر اس بحث کو رہنے دو
04:02وہ بولا واپس ٹھکانے پر پہنچنا
04:03اور وہاں سے دوسری سنائپر رائیفل اٹھا کر
04:06سرخ پہاڑی پر دشمن کے پانی لانے والی پارٹی سے پہلے پہنچنا ذرا مشکل ہے
04:10میں نے کہا وہ زلا خان کے آدمی اپنے ٹھکانے سے اٹھا کر سرخ پہاڑی پر پہنچیں گے
04:14آپ یہی سے سرخ پہاڑی کا رخ کریں گے
04:16آپ کو وہاں پہنچنے میں زیادہ سے زیادہ تین ساڑھے تین گھنٹے لگیں گے
04:20یعنی دن کے دس بجے سے پہلے آپ وہاں ہوگے
04:23اور دشمن کی پانی والی پارٹی قریباً گیارہ بجے چشمے کا رخ کرتی ہے
04:27اس نے انگوٹھے کا اشارہ کیا میں تیار ہوں
04:29رینج ماسٹر کے مطالق اسے یوں بھی کافی کچھ معلوم تھا
04:32اب ہل ڈاؤن ہل فائر کے مطالق ضروری باتیں بتا کر
04:35میں نے اسے رائیفل کی بیرل کے ساتھ زاویہ پیما لٹکا کر
04:39بلندی سے نشیب کا زاویہ ناپنے کا طریقہ سمجھا دیا
04:42اس کے بعد میں اسے ضروری احتیاطوں کے بارے میں
04:44ایک بار پھر ہدایات دینے لگا اور جانے کا اشارہ کر دیا
04:47آئی قوم سیٹ ہمارے پاس ایک ہی تھا
04:50اس لیے وہ میں نے اپنے پاس رکھ چھوڑا تھا
04:52کمانڈر عبدالحق کے لیے زلہ خان کے آدمیوں نے دوسرا آئی قوم سیٹ لانا تھا
04:56اسے روانہ کر کے میں نے زلہ خان سے رابطہ کر کے پوچھا
04:59کمانڈر آپ کے پاس ڈریگن آف رائیفل موجود ہے نا
05:02وہ بولا موجود ہیں
05:03اس کا جواب سن کر میں نے کہا
05:04ایک ڈریگن آف رائیفل اور ایک رینج ماسٹر
05:06میں اسے مختصر الفاظ میں ضروری ہدایات دینے لگا
05:09اس سب سے فارغ ہو کر میں بہتر فائر کرنے کے لیے
05:12اپنے مورچے میں مناسب تبدیلیاں کرنے لگا
05:14گھنٹے ڈیڑھ گھنٹے بعد
05:16رینج ماسٹر کے پیچھے لیٹ کر
05:17علاقے کا جائزہ لے رہا تھا
05:19نامعلوم میرا منصوبہ کامشاب ہونا بھی تھا یا نہیں
05:21لیکن یوں ہی ہاتھ پیر ہلائے بغیر لیٹے رہنا بھی
05:24تو مناسب نہیں تھا
05:25پونے دس بجے کمانڈر عبدالحق نے
05:27مجھے اپنی جگہ پر پہنچ جانے کا مجدہ سنا دیا تھا
05:30اس کے ساتھ ہی ظلہ خان کے بہروز نامی آدمی نے بھی
05:33اپنی جگہ پر پہنچ جانے کی اطلاع دی تھی
05:35اب ہمیں دشمن کی پانی والی پارٹی کا انتظار کرنا تھا
05:38میں ٹیلیسکوپ سائٹ میں دشمن کے ٹھکانے کا جائزہ لیتا رہا
05:42ساڑھے دس بجے کے قریب مجھے پانچ آدمی نیچے اترتے دکھائی دئے
05:45یہ پانی والی پارٹی تو اس لیے نہیں ہو سکتی تھی
05:48کہ وہ ایک جیپ میں نیچے جاتے تھے
05:50اور یہ پانچوں پیدل جا رہے تھے
05:51دو آدمیوں نے اپنی پیٹھ پر جھولے بھی لادے ہوئے تھے
05:54مجھے ایسا لگ رہا تھا کہ نکس ٹوورٹ اس پارٹی کا حصہ ہے
05:57ان کے ریڈیو سیٹ پر کوئی ٹرانسپیشن نہیں ہو رہی تھی
06:00میں مختلف چینل تبدیل کر کے ان کی باتیں سننے کی کوشش کرتا رہا
06:04ان کے ٹھکانے تک پہنچنے کا ایک ہی راستہ تھا
06:06لیکن پہاڑی کی نصف بھلندی پر ایک ہموار پہاڑی تھی
06:09جہاں سے مختلف اطراف میں جایا جا سکتا تھا
06:12اسے ان کے ٹھکانے کا بیس کہا جا سکتا ہے
06:14بیس سے پانی کا چشمہ شمال کی جانب نشیب میں موجود تھا
06:18ان کا روخ جنوب کی طرف ہو گیا تھا
06:20نشیب میں اتر کر وہ ایک نالے میں پہنچ جاتے
06:22وہ نالا کافی چوڑا اور کھلا تھا
06:24اگر مجھے مکمل یقین ہوتا کہ وہ نکس ٹوئٹ ہی کی پارٹی ہے
06:28تو انہیں نالے میں گھیرا جا سکتا تھا
06:29اور یقیناً اس دن میری قسمت اروچ پر تھی
06:32کہ اچانک ایک فریکونسی پر مجھے لورا براؤن کی آواز سنائی دے گئی
06:35وہ کمانڈر مبین کو مخاطب کر رہی تھی
06:37لیکن آج وہ صاف گفتگو کی بجائے
06:40کوڈ ورڈز میں بات کر رہی تھی
06:41اس کا مطلب صاف یہی تھا
06:43کہ وہ ہمیں اپنی بات نہیں سمجھنے دینا چاہتے
06:45وہ مبین سے پوچھ رہی تھی
06:46ٹو ون بات ہو گئے ہیں
06:47مبین نے جواب دیا
06:49یس میڈم
06:49تین تھرمس بھیج دیا ہیں
06:51اب پتہ نہیں وہ تھرمس کیا بلا تھی
06:53کیونکہ وہ چائے والے تھرمس تو نہیں ہو سکتے تھے
06:56وہ بولی کافی ہیں
06:57میں اپنی جگہ پہنچتے ہی تمہیں متعلق کر دوں گی
06:59اوور
06:59وہ بولا میڈم
07:00انڈے دو درجن ہی ملیں گے
07:02اوور
07:02وہ بولی گزارا ہو جائے گا
07:04اتنے ہی پرانے انڈے بھی تو موجود ہوں گے
07:06اوور
07:06شاید وہ ہینڈ گرینیٹ کو انڈے کہہ رہی تھی
07:09یہ بھی ممکن تھا
07:10کہ انڈوں سے مراد کوئی مخصوص ہتھیار ہو
07:12وہ آدمی بھی ہو سکتے تھے
07:13میرا ذہن مختلف اندازیں لگاتا رہا
07:15نالے میں اتر کر وہ پانچوں بڑے آرام سے
07:18ٹہلنے کے انداز میں آگے بڑھنے لگے
07:19لارا براؤن مبین کو بتا رہی تھی
07:21کہ وہ نالے میں پہنچ گئے ہیں
07:23ان کے جانے کا انداز دیکھ کر میرا ماتھا تھنکا
07:25یقیناً وہ نکس ٹوئرٹ کی پارٹی نہیں تھی
07:28وہ اصل میں میرے لیے پھینکا گیا چارہ تھا
07:30کیونکہ لارا براؤن مختلف انداز میں
07:32بار بار ریڈیو سیٹ پر یہ بتانے کی کوشش کر رہی تھی
07:35کہ وہ نالے میں آگے بڑھ رہے ہیں
07:37اور انہیں کوئی حرکت دکھائی نہیں دے رہی
07:39میں خاموشی سے ان کی بات چیت سنتا رہا
07:41آدھ پان کھنٹا نالے میں پھرنے کے بعد
07:43وہ پارٹی واپس لاٹ آئی تھی
07:44وہ لوگ بیس سے اوپر کا رخ کر رہے تھے
07:46اوپر سے پانی والی جیپ اترتی دکھائی تھی
07:49دس منٹ بعد جیپ چشمے پر پہنچ گئی تھی
07:51اور پھر جیپ کے وہاں پہنچنے کے دو منٹ بعد
07:54سرخ پہاڑی کی جانب سے فائر کرنے کی ہلکی سی آواز آئی
07:57میں اگر پوری طرح اس طرف متوجہ نہ ہوتا
08:00تو شاید وہ آواز نہ سن پاتا
08:01عبدالحق کے پاس موجود رینج ماسٹر پر سائلینسر نہیں لگایا گیا تھا
08:05کیونکہ ہمارا مطمئن نظر ہی دشمن کو اپنی جگہ سے آگاہ کرنے کا تھا
08:08فائر کے ساتھ ہی چشمے والی جگہ پر ہلچل مچ گئی تھی
08:11میں مسلسل مختلف چینل تبدیل کر کے ان کی بات چیت سننے کی کوشش میں تھا
08:16میری کوشش جلد ہی کامشاب ہو گئی تھی
08:18چشمے پر موجود دشمن کے آدمی اپنے زخمی ہونے والے آدمی کی رپورٹ دے رہے تھے
08:22کمانڈر مبین نے انہیں ایسا حکم دیا
08:24جس پر وہ پہلے سے عمل پہرا ہو چکے تھے
08:27وہ بولا فوراں پتھروں کی آڑ لے کر اندازہ لگاؤ کہ فائر کس طرف سے آیا ہے
08:31اوور
08:31وہ بولے ہم آڑ میں ہیں کمانڈر
08:33اور فائر سامنے سرخ والی پہاڑی سے آیا ہے
08:35مبین بولا ٹھیک ہے وہیں آڑ میں پڑے رہو
08:38اگلے حکم تک کوئی اپنی جگہ سے حرکت نہ کرے
08:40اوور اینڈ آل
08:41ریڈیو سیٹ پر خاموشی چھا گئی
08:43اسی وقت فائر کے دو ہلکے ہلکے دھماکے ہوئے
08:46یقیناً عبدالحق ابھی تک فائر کرنے میں لگا ہوا تھا
08:49میں دشمن کے ٹھکانے کی طرف متوجہ رہا
08:51ایک تیز رفتار جیپ اوپر سے اترتی نظر آئی
08:54بیس پر آ کر جیپ رک گئی
08:55چار آدمی جیپ سے باہر نکلے
08:57وہ جگہ ایسی تھی کہ صرف ایک آدمی کو کامجابی سے نشانہ بنا پاتا
09:01اور باقیوں کو چھپنے کا موقع مل جاتا
09:03دو آدمیوں نے اپنی پیٹ پر جھولے لا دے
09:05اور چاروں بیس کی غربی
09:07اور ان کے اپنے ٹھکانے کے شرقی جانب موجود دھلان میں اتر کر
09:11میری نظروں سے اوجل ہو گئے
09:13میرے اندازے کے مطابق انہوں نے اس نالے میں چلتے ہوئے
09:16چشمے والی جگہ کو پیچھے چھوڑ کر
09:17اگلے نالے میں نمودار ہونا تھا
09:19وہ بھی کافی وسیع نالہ تھا لیکن وہ جگہ سرخ پہاڑی سے نظر نہیں آتی تھی
09:23مجھ سے اس جگہ کا فاصلہ
09:24اپ ہل ڈاؤن ہل فارمولے کے مطابق
09:26انیس سو میٹر بنتا تھا
09:28اور گزشتہ روز جس جگہ نک سٹوٹ نے ٹھکانہ بنایا تھا
09:31اس پہاڑی سے وہ مقام
09:32چودہ پندرہ سو میٹر سے زیادہ نہیں بن رہا تھا
09:34اگر میں اس جگہ ہوتا تو زیادہ آسانی سے انہیں نشانہ بنا سکتا تھا
09:38مگر میں نے جانبوچ کر اس پہاڑی کو نظر انداز کر دیا تھا
09:42اور کیوں نظر انداز کیا تھا
09:43اس مطالق آپ لوگوں کو بعد میں معلوم ہو جائے گا
09:46اگر وہ اس نالے کو عبور کر کے
09:48کوہان کی شکل والی پہاڑی کے دامن میں پہنچ جاتے
09:51تب بھی میری رینج سے باہر نکل جاتے
09:53جلد ہی مجھے اپنا اندازہ درست ہوتا نظر آیا
09:55وہ چاروں بغلی نالے سے نکل کر
09:57اس وسی نالے میں نمدار ہوئے
09:59چاروں ایک سیدھی قطار میں چلنے کی بجائے
10:01پھیل کر آگے بڑھ رہے تھے
10:03اور اس طرح میرا کام اور زیادہ آسان ہو گیا تھا
10:06اتنی دور سے بھی ایک آدمی کے
10:07کندھوں سے نیچے تک پھیلے ہوئے بال
10:09ظاہر کر رہے تھے کہ وہ لورا براؤن ہیں
10:11دو آدمیوں کی پیٹھ پر جھولے لدے تھے
10:14یقیناً وہ معمولی آدمی تھے
10:15اب پیچھے صرف ایک آدمی بچ رہا تھا
10:18اور کوئی شک نہیں کہ وہ نک سٹوورٹ تھا
10:20یوں بھی اس وقت میں چاروں کو
10:22باری باری نشانہ بنا سکتا تھا
10:23سر میں گولی مارنے کی بجائے
10:25میں نے اس کی ٹانگ پر نشانہ سادھا
10:27اور ٹرگر دبا دیا
10:28وہ فوراں مو کے بل گرا
10:29لمبے بالوں والی یقیناً لورا تھی
10:31وہ اسے سنبھالنے کے لیے اس کے ساتھ ہی بیٹھ گئی
10:34پھر اس کے ہاتھ میں مجھے ریڈیو سیٹ نظر آیا
10:36اور اگلے ہی لمحے اس کی گھبرائی ہوئی آواز مجھے سنائی دی
10:39موبین نک کو ٹانگ میں گولی لگی ہے
10:41موبین سے پہلے میں نے بٹن دبا کر اسے پکارا
10:43ہائے بیبی
10:44ذرا نک سے بات تو کرواؤ
10:45کہیں زیادہ تکلیف تو نہیں ہو رہی
10:47اس نے گھبرا کر پوچھا
10:48تو تم کہاں پر ہو
10:49میں نے کہا کم از کم سرخ والی پہاڑی پر نہیں ہوں
10:52اور اگر مجھے ملنا چاہتی ہو
11:04باقی اس احمق نک کو کہو
11:06کہ کیا میں اتنا گیا گزرا ہوں
11:08جو چشمے پر موجود شخص کے سر میں گولی نہیں مار سکتا
11:11اس وقت بھی میں نے جانبوچ کر
11:12اسے ٹانگ میں گولی ماری ہے
11:14تاکہ اسے تڑپا سکو
11:15اس کی شکست خوردہ آواز ابری
11:17خان میں ہار تسلیم کرتی ہوں
11:19واقعی میں تم نے بہت خوبصورتی سے ہمیں گھیرا ہے
11:22میں نے کہا کوشش تو تم لوگوں نے بھی کی تھی
11:24مگر نہائی تھی بھونڈے طریقے سے
11:26اس نے حسرت بھرے لہجے میں کہا
11:28کیا مجھے زندہ چھوڑ دوگے
11:29میں بے نیازی سے بولا کیا کہہ سکتا ہوں
11:32ویسے پہلے نک کا تو بندبست کر دوں نا
11:34وہ بولی تم مجھے نظر نہیں آ رہے
11:36میں مرنے سے پہلے تمہیں دیکھنا چاہتی ہوں
11:38میں ہسا اتنی دور سے کیسے دیکھو گی
11:41وہ بولی تم بس اپنی جگہ پر ایک بار اٹھ کر دکھا دو
11:44مرنے سے پہلے میں اپنی آخری حسرت پوری کرنا چاہتی ہوں
11:47اس کی حسرت بھری آواز سن کر میں نے کہا
11:49اچھا اپنی آنکھوں سے دوربین لگا کر دیکھو
11:51میں اپنی جگہ پر کھڑا ہو رہا ہوں
11:53یہ کہتے ہوئے میں نے آئیکوم سیٹ اپنے قریب کر لیا تھا
11:56ایک چھوٹے سے وقفے کے بعد میں نے پوچھا دیکھ لیا
11:58اس مرتبہ لورا کی بجائے نک سٹوئرٹ کی آواز ابری
12:01ہاں دیکھ لیا
12:02اور جانتے ہو اب تم میرے نشانے پر ہو
12:04میں واقعی اتنا بےوقوف نہیں تھا
12:06کہ اپنے آدمی کی ٹانگ میں لگنے والی گولی کو
12:09تم سے منصوب کرتا
12:10اور اب تم اپنی جگہ سے ہل کر دکھاؤ
12:12تاکہ میں تمہیں اپنا نشانہ بنا سکوں
12:14اوور
12:15میں نے کہا تم دونوں اب بھی میرے نشانے پر ہو
12:17اوور
12:18وہ تنزیہ لہجے میں بولا
12:19بےوقوف نہ وہ لورا ہے اور نہ مجھے گولی لگی ہے
12:22اب یہی لیٹ کر تھرماس میرا مطلب ہے
12:24کوبروں کا انتظار کرو
12:26اتنا تو تمہیں معلوم ہو گیا ہوگا
12:27کہ کتنے تھرماس آ رہے ہیں
12:29اوور
12:29میں حق لا گیا تھا
12:30تد تد تم جھوٹ بول رہے ہو
12:32اس نے قہقہ لگایا
12:33اس بات کی تصدیق تم اپنا سر آڑ سے نکال کر کر سکتے ہو
12:37اوور
12:37میں ایک دم خاموش ہو گیا تھا
12:39نالے میں موجود زخمی کو لمبے بالوں والا سہارہ دے کر آڑ کی طرف لے جا رہا تھا
12:43میں نے انہیں یوں ہی جانے دیا تھا
12:45مجھے چپ دیکھ کر وہ بولا
12:47تم اشیائی لوگ بس لڑکی کے ذرا سا توجہ دینے پر احمقوں کی طرح رد عمل ظاہر کرنا شروع کر دیتے ہو
12:53بارحال تمہیں مرنے سے پہلے یہ بتانا چاہتا ہوں کہ تمہاری نشانے بازی نے مجھے متاثر کیا ہے
12:58اور تم پہلے نشانے باز ہو جس سے مجھے ڈر لگا
13:00بارحال اب چناؤ تمہارے ہاتھ میں ہے
13:03کوبروں کی گنوں سے مرنا چاہتے ہو یا مجھے یہ موقع دوگے
13:06اوور
13:06میں نے تھوک نگلتے ہوئے پوچھا لورا کہاں ہے
13:09وہ ہستی ہوئی بولی نک کے ساتھ ہوں بیبی
13:11سوری کہ اب تم میری ڈیٹ والی آفر سے فائدہ نہیں اٹھا سکوگے
13:14اوور
13:15میں نے کہا اگر میں کہوں کہ اب میں تمہیں مرنے سے پہلے دیکھنا چاہتا ہوں تو
13:18اوور
13:19میرے لہجے میں شامل حسرت یقیناً اس کے لیے نوکھی نہیں تھی
13:22اس نے قہقہ لگایا
13:24ہاں تاکہ تم فوراں مجھے گولی مار سکو
13:26میں جانتی ہوں کہ میں تمہاری رینج میں ہوں
13:28اوور
13:29میں نے فوراں کہا وعدہ کرتا ہوں تمہیں گولی نہیں ماروں گا
13:32اوور
13:33وہ بے یقینی سے بولی میں تم پر کیوں اعتبار کروں
13:35میں نے کہا تم جانتی ہو ہم مسلمان
13:37اللہ پاک کا نام لے کر جھوٹ نہیں بولتے
13:39تم اپنے سر سے ٹوپی اتار کر کھڑے ہو کر
13:41اپنی ظلفوں کی جلک دکھا دو
13:43اللہ پاک کی قسم تمہیں گولی نہیں ماروں گا
13:46اوور
13:46اس نے عجیب سے لہجے میں پوچھا
13:48میری ظلفیں دیکھ کر کیا کروگے
13:49میں نے کہا ایک حسرت تھی دل میں
13:51اگر پوری کر دو
13:52تو باقی دوبارہ قسم کھاتا ہوں
13:54کہ تمہیں گولی نہیں ماروں گا
13:55میرا مقابلہ تو نک کے ساتھ ہے
13:57تھوڑی دیر پہلے جو نقلی لورا مجھے نظر آئی تھی
13:59اس پر بھی میں نے گولی نہیں چلائی تھی
14:01اوور
14:01وہ بولی میں جانتی ہوں کہ میرا کھڑا ہونا ہی ماقت ہے
14:04لیکن میں تم پر اعتبار کر کے کھڑی ہو رہی ہوں
14:06اس کے ساتھ ہی اپنے سر سے ٹوپی اتار کر
14:08وہ ظلفیں بکھیرے کھڑی ہو گئی
14:10میں نے کہا بس اسی طرح کھڑی رہو
14:12میں تھوڑی دیر تمہیں دیکھنا چاہتا ہوں
14:14اگر گولی چلانا ہوتی تو اب تک چلا چکا ہوتا
14:16تم جانتی ہو کہ میں کتنا تیز فائر کرتا ہوں
14:19اس کے ساتھ میں نکس ٹوارڈ کو بتانا چاہتا ہوں
14:21کہ میں بھی تم سے متاثر ہوں دوست
14:22اور مرنے سے پہلے جان لو
14:24کہ تم نے ایس ایس سپنگا لینے کی کوشش کی تھی
14:26گوڈ بائی
14:27اتنا کہتے ہی میں نے ٹرگر دبا دیا
14:28رینج ماسٹر کی گولی کا تیرہ سو میٹر کے فاصلے پر
14:31ضائع ہونے کا مطلب سنائپر کی نالائکی ہی ہو سکتی ہے
14:34اور میرے استادوں کے خیال میں میں نالائک نہیں ہوں
14:37نکس ٹوارڈ کی کھوپڑی کا دائیں حصہ اڑ گیا تھا
14:40شاید آپ کی سمجھ میں یہ بات نہ آئی ہو
14:42میں وضاحت کر دیتا
14:43کمانڈر عبدالحق کو بھیجتے وقت مجھے یقین تھا
14:46کہ اس کا فائر اتنا پختہ نہیں ہے
14:47کہ وہ لمبے فاصلے پر کسی کے سر میں گولی مار سکے
14:50اور یقیناً اگر اس کی گولی خطا جاتی
14:53یا مضروب کو جسم کے کسی اور حصے میں لگتی
14:55تو اس بات پر نکس ٹوارڈ چونک سکتا تھا
14:57کیونکہ اتنا تو اسے بھی معلوم تھا
14:59کہ اس کے مقابل کوئی ٹٹپونجیا سنائپر نہیں تھا
15:02اب یہاں دو احتمال تھے
15:03یا تو وہ اس بات کو خاطر میں نہ لاتا
15:05اور کوہان کی شکل والی پہاڑی کی طرف دوڑ پڑتا
15:08کیونکہ وہیں سے وہ سرخ پہاڑی پر موجود سنائپر کو نشانہ بنا سکتا تھا
15:12ایسی صورت میں میں اسے نالے میں ہی گھیر لیتا
15:14بلکل اس طرح جس طرح نکلی نک اور لورا کو گھیرا تھا
15:18دوسرا احتمال یہ تھا
15:19کہ شک پڑ جانے پر وہ مجھے گھیرنے کی کوشش کرتا
15:22جیسا کہ اس نے کی
15:22اس مقصد کے لیے سب سے پہلے اس کی نگاہ اس پہاڑی پر پڑنا تھی
15:26جہاں وہ گزشتہ روز پہنچا تھا
15:28کیونکہ اسی جگہ سے کوہان کی شکل والی پہاڑی کے نالے کو
15:31بہت اچھی طرح سے رینج ملایا جا سکتا تھا
15:34اور ایک بار اسے میرے مورچے کی جگہ معلوم ہو جاتی
15:36اس کے بعد وہ بڑی آسانی سے مجھے گھیر سکتا تھا
15:39اس مقصد کے لیے اس کے پاس کوبرا ہیلیکاپٹر منگوانے کی سہولت بھی تھی
15:42اب میں جس پہاڑی پر موجود تھا
15:44اس جگہ سے اپ ہل ڈاؤن ہل کے فارمولے کے تحت
15:47تو نالے میں گارگر فائر گرائے جا سکتا تھا
15:49ویسے نہیں
15:50اور یقینا جس نے سو فیصد درست فائر کرنا ہوتا
15:53وہ اس کی بجائے اول الزکر پہاڑی کا انتخاب کرتا
15:56مگر میں نے ایسا جانبوچ کرنا کیا
15:58اور زلہ خان کو کہہ کر دوسری پہاڑی پر
16:00دو آدمی ڈریکن آف رائیفل کے ساتھ بھیج دیئے
16:03اور زلہ خان کو بتا دیا
16:04کہ ان کے پاس آئی کام سیٹ بھی ہونا چاہیے
16:06انہیں جس جگہ مورچہ بنانا تھا
16:08یہ انہیں میں نے یہی سے بتا دیا تھا
16:10نقلی نک کو گولی لگتے ہی
16:12جب لورا نے میری جگہ کے بارے میں استفسار شروع کیا
16:14تب ہی میں جان گیا تھا کہ اس کا مقصد کیا ہے
16:16اس کے استفسار نے میرا کام اور زیادہ آسان کر دیا
16:19میں نے آئی کام پر زلہ خان کے آدمی بہروز کو بتایا
16:23کہ وہ اپنی جگہ پر کھڑا ہو کر ہاتھ لہرائے
16:25اور پھر لیٹ جائے
16:26اس نے یوں ہی کیا اور نک سٹوورٹ کھل کر سامنے آ گیا
16:29اب جس جگہ بہروز موجود تھا
16:31وہ پہاڑی میرے شمال جانب واقع تھی
16:33جبکہ نک کو وہ پہاڑی جنوب مشرق میں پڑتی تھی
16:36نک سٹوورٹ نے اس کے خلاف جب مورچہ سنبھالا
16:39تو وہ میرے مغربی جانب موجود تھا
16:41اس نے بہروز والی پہاڑی کی جانب سے
16:43اپنے سامنے آڑ پکڑی تھی
16:45میرے جانب اس کا دائیں بازو آ رہا تھا
16:47اور جس جگہ میں موجود تھا
16:48وہاں سے وہ آسانی سے دکھائی بھی دے گیا تھا
16:51لیکن مسئلہ یہ آ رہا تھا
16:52کہ لورا براؤن اس کے دائیں جانب
16:54بطور مددگار بیٹھی ہوئی تھی
16:56اور اس کی وجہ سے میں نک کو براہ راست
16:58نشانہ نہیں بنا پا رہا تھا
16:59تب میں نے لورا براؤن کو کھڑا ہونے پر اکسایا
17:02اور جو ہی وہ کھڑی ہوئی
17:03نک سٹوورٹ کی کھوپڑی میرے نشانے پر آ گئی
17:05میں نے دو تین دفعہ لورا براؤن کو پکارا
17:07ہیلو بیبی
17:08وہ نک کی کھوپڑی اڑتے ہی ایک دم بیٹھ گئی تھی
17:10مگر نک اس کی ہر قسم کی مدد سے دور چاہ چکا تھا
17:13خلاف توقع اس نے گالیاں نہیں بکی تھی
17:16بولی ایس ایس تم جیت گئے
17:18میں نے مسکراتے ہوئے کہا
17:19آج گالیوں کا برسٹ نہیں چلایا تم نے
17:21اوور
17:22اس نے عجیب سے لیجے میں پوچھا
17:23تم مجھے بھی تو مار سکتے تھے ایس ایس
17:25میں نے ہستے ہوئے کہا
17:26ہاں مگر پھر ڈیٹ پر کس کے ساتھ جاتا
17:29اوور
17:29اب میں کیا بتاتا کہ اسے مارنے کی صورت میں
17:31نک سٹوورٹ نے کبھی ہاتھ نہیں آنا تھا
17:33اور میرا اصل شکار نک سٹوورٹ تھا وہ نہیں
17:36اسی وجہ سے تو مجھے قسم کھا کر
17:38اسے اٹھنے پر مجبور کرنا پڑا تھا
17:40البتہ نک کو قتل کرنے کے بعد
17:41میں اسے بھی گولی مار سکتا تھا
17:43مگر مسلمان ہونے کے ناتے
17:44مجھے یہ زیب نہیں دیتا تھا
17:46کہ میں قسم اٹھا کر اس کے خلاف کرتا
17:48ایسا کم از کم مجھ سے نہیں ہو سکتا تھا
17:50وہ پھیکے سے لہجے میں بولی
17:51سمجھ میں نہیں آتا شکریہ کہوں
17:53یا اپنے ساتھی کی موت کے غم میں تمہیں کوسوں
17:56میں نے کہا اگر میرا مشورہ مانتی ہو
17:58تو کل تک یہاں سے غائب ہو جانا
17:59شاید اس کے بعد سامنا ہونے پر
18:01مجھے ڈیٹ کا لالج بھی نہ روک سکے
18:03باقی میں اپنی جگہ پر کھڑا ہو رہا ہوں
18:05تم مجھے دیکھ سکتی ہو
18:06پہلے میرا آدمی کھڑا ہوا تھا
18:07اور ہاں میں دوربین سے تم پر نگاہ رکھے ہوئے ہوں
18:10اور جانتا ہوں کہ تم بھی سنائپر ہو
18:12اس لیے بدلہ لینے کو کسی اور وقت کے لیے ماخر کر دو
18:15یہ کہہ کر میں اپنی جگہ پر کھڑا ہو گیا تھا
18:18وہ بھی کھڑی ہو کر میری جانے بھی دیکھ رہی تھی
18:20اب اتنی دور سے مجھے اس کے چہرے پر چھائے تاثرات تو نظر نہیں آ رہے تھے
18:24کہ وہ غصے میں ہے یا خوش دکھائی دے رہی ہے
18:26نیچے جھک کر میں نے رینج ماستر کو اٹھا کر کندھے پر رکھا
18:29اور اقبی ڈھلان کی طرف بڑھ گیا
18:31اس کے پاس اتنا موقع نہیں تھا کہ وہ فاصلہ ناب کر رینج لگاتی
18:34اور مجھے نشانہ بنانے کی کوشش کرتی
18:36یوں بھی وہ مجھ سے خوف زدہ تھی
18:38اس لیے اپنی جگہ پر کھڑی میری جانب گھورتی رہی
18:41ڈھلان میں اترتے ہی میں نے جلدی جلدی رینج ماستر کو جھولے میں ڈالا
18:44اور بحروز اور عبدالحق کو کال کر کے انہیں فوراں ٹھکانے پر پہنچنے کو کہا
18:49کیونکہ کوبرے کسی بھی وقت پہنچ کر ہماری فتح کو شکست سے دوچار کر سکتے تھے
18:53چلتے ہوئے میں ان کے ریڈیو سیٹ کے چینل بھی تبدیل کرتا گیا
18:56ایک فریکنسی پر مبین پانی والی پارٹی کو واپس بلا رہا تھا
19:00اس کی تھکی تھکی آواز سن کر معلوم ہو رہا تھا
19:02کہ اسے نک سٹوارٹ کی مات کا کافی دکھ ہوا تھا
19:05لورا براؤن کی آواز مجھے سنائی نہیں دے رہی تھی
19:08ساری کہانی کی زلہ خان اور عبدالحق کو سمجھتو آ گئی تھی
19:11لیکن اس کے ساتھ ہی وہ بہت حیران بھی ہو رہے تھے
19:14عبدالحق نے کہا
19:14یار میری سمجھ میں یہ نہیں آ رہا
19:16کہ آپ کو پہلے سے کیسے پتا چل گیا
19:18کہ وہ آپ کو سرخ پہاڑی کی بجائے کسی اور جگہ خیال کرے گا
19:21میں نے کہا کیونکہ وہ سنائی پر تھا
19:23اور اسے معلوم تھا کہ میرا نشانہ کیسا ہے
19:25تیسری بات یہ ہے کہ وہ خود مجھے گھیرنے کی کوشش کر چکا تھا
19:28اور یہ بھی جانتا تھا کہ میں ایسی کوشش کروں گا
19:31بس ایک جگہ پر وہ مار کھا گیا
19:32کہ اس نے یقینی طور پر مجھے اسی پہاڑی پر موجود سمجھ لیا تھا
19:36جہاں بہروز موجود تھا
19:37اور وہی پہاڑی ایسی تھی جہاں سے
19:39کوہان کی شکل والی پہاڑی کے نالے میں موجود
19:42کسی بھی آدمی کو بہت آسانی سے نشانہ بنایا جا سکتا تھا
19:45ورنہ جہاں میں موجود تھا
19:47اس کا فاصلہ بظاہر اس نالے سے دو کلومیٹر سے زیادہ تھا
19:50میں تو بس اپ ہل ڈاؤن ہل کے فارمولے سے
19:52فائدہ اٹھاتے ہوئے کام کر گزرا
19:54باقی دشمن کا ٹھکانہ مسلسل میری نظر میں تھا
19:57اور میں منتظر تھا کہ کوئی مورچے میں بیٹھ کر
19:59اپنا سنائے پر ہونا ظاہر کرے
20:01وہ تعریفی لہجے میں بولے
20:02یار اتنی گہری چال
20:04یقین کرو میرا تو سر چکرا گیا ہے
20:06میں نے کہا بہرحال
20:07میں نے اپنا کام پورا کر دیا ہے
20:08اور اب میں واپس چلوں
20:09ظلہ خان نے کہا دوست آپ جب کہیں
20:12روانگی کا بندوبست ہو جائے گا
20:14البتہ چند دن خدمت کا موقع دیتے تو ہمیں خوشی ہوتی
20:17میں نے کہا کمانڈر میں نے اب تک غیر قانونی طور پر
20:19آپ لوگوں کی مدد کی ہے
20:20جبکہ پاک آرمی کا قانون مجھے قطن
20:23اس بات کی اجازت نہیں دیتا
20:24میری افغانستان آمد کا مقصد
20:26اپنی بے گناہی کے ثبوتوں کی تلاش تھی
20:28نہ کہ امریکن آرمی
20:29یا افغانستان آرمی کے خلاف
20:32کوئی کارروائی کرنا
20:32باقی آپ لوگوں ہی کی وجہ سے
20:34مجھے اپنے مقصد میں کامجابی ملی ہے
20:36اور اتنی سہولتیں ملی ہیں
20:38کہ میں بہ آسانی کامجاب ہو پایا ہوں
20:40اس لیے آپ تمام کا بہت بہت شکریہ
20:42البتہ معذرت چاہوں گا
20:43کہ یہاں مزید کچھ وقت گزارنا
20:45میرے لئے ممکن نہیں ہوگا
20:46زلہ خان مسکر آیا
20:47آج کی رات گزارو گے
20:49یا ابھی رخصت لوگے
20:50میں نے جواب دیا انشاءاللہ صبح نکلوں گا
20:52رات کو انہوں نے میرے لئے خصوصی دعوت کا بندوبست کیا تھا
20:55غار کے اندر ہی انہوں نے
20:56سالم دمبا لکڑیوں کے امبار پر بھونا
20:59دمبے کے پیٹ سے آلائشیں نکال کر
21:01انہوں نے چاول بھر دیئے تھے
21:02بہت ہی آلہ کھانا تیار ہوا تھا
21:04میں کچھ ضرورت سے زیادہ ہی کھا گیا
21:06تو دوستو یہ تھی ہماری آج کی اپیسوڈ
21:09امید کرتے ہیں آپ کو ہماری کہانی پسند آئی ہوگی
21:11جانے سے پہلے اس ویڈیو کو لائک کیجئے
21:13اور شیئر کرنا مت بھولئے
21:15کومنٹ کر کے ہمیں بتائیے کہ آپ کو ہماری ویڈیو کیسی لگی
21:18اور اگر ابھی تک آپ نے
21:19اس چینل کو سبسکرائب نہیں کیا
21:21تو اسے سبسکرائب کیجئے
21:22اور بیل آئیکن دباہ کر
21:23all notifications on کر لیجئے

Recommended